Posts

Showing posts from January, 2024

بچیوں کے لیے سرکاری ملازمت کے خواہش مند والدین توجہ فرمائیں*

Image
 *بچیوں کے لیے سرکاری ملازمت کے خواہش مند والدین توجہ فرمائیں* لڑکیاں جب گورنمنٹ ملازمت میں آتی ہیں تو ان کو اور انکے والدین کو لگتا ہے اب رشتہ طے کرنے میں قدرے آسانی ہوگی۔ دسواں سال ہے۔ گورنمنٹ ملازمت میں۔ ہمارا محکمہ میں کو ایجوکیشن ہے۔ اور اساتذہ بھی مرد و خواتین اکٹھے ہیں۔ یوں کہوں کہ ایک سکول میں تین مرد استاد اور 7 خواتین ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ اکثریت سکولوں میں تو ایک ہی مرد ہے۔  صرف اپنے محکمہ کی نہیں سکول ایجوکیشن اور خواتین کے کالجز میں موجود ایسی خواتین جو ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔ انکی شادیوں میں آسانی کی بجائے مشکلات در پیش ہیں۔ شادیاں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔ یہ ہماری بہنیں خود ہی بتاتی ہیں کہ آٹھ دس سال قبل جب انکی ملازمت ہوئی تھی۔ تو انکی وہ کلاس فیلوز جنکی ملازمت نہیں ہوئی تھی۔ انکی شادیاں ہو گئی تھیں۔ اب انکے بچے سکول جاتے ہیں اور وہ اپنی فیملی مکمل کر چکی ہیں۔  وجوہات جو ہیں وہ میں آپ وہ خواتین خود اور انکے گھر والے بھی بخوبی جانتے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد ان بہنوں اور انکے گھر والوں کے معاملات پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں ہے۔ ملازمت کے بعد اگر تو پہلے ایک د...

*"ھمارا سفر بہت مختصر ہے"*

Image
  *"ھمارا سفر بہت مختصر ہے"* سنہرے حروف؛   میں نے صبح سے اس تحریر کو کم از کم پانچ بار پڑھا ہے۔ ایک حقیقت پر مبنی خوبصورت تحریر ایک عورت بڑی تیزی سے بس میں سوار ہوئی اور ایک عورت کے برابر نشست پر جا بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ  بیٹھے عورت کو چوٹ پہنچائی. عورت خاموش رہى، اس عورت کو خاموش دیکھ کر عورت نے سوال کیا کہ تم  میرے پرس سے  چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہى؟  *عورت مسکرائ اور گویا ہوئی : "ایک معمولی سی چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والی ہوں"* اس جواب نے عورت کو بےچین کردیا اس نے اس عورت سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں؛   *ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحث و تکرار ، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔* کیا کسی نے آپکی دل شکنی کی ہے؟ پرسکون رہیے سفر بہت مختصر ہے💛 کیا کس...

Heart touching Quotes of Ashfaq Ahmed

Image
 اشفاق احمد کہتے ہیں  جس پہ کرم ہے .. اُس سے کبھی پنگا نہ لینا وہ تو کرم پہ چل رہا ہے .. تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے .. اُڑ جاؤ گے  کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں  ... اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو  جہاں تک میرا مشاہدہ ہے جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا .. اُسے عاجز پایا  پوری عقل کے باوجود .. بس سیدھا سا بندہ  بہت تیزی نہیں دکھائے گا  اُلجھائے گا نہیں  رستہ دے دے گا  بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا  سادہ بات کرے گا  میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا  اخلاص والا .. غلطی کو مان جاتا ہے معذرت کر لیتا ہے .. سرنڈر کردیتا ہے  جس پر کرم ہوا ہے ناں .. میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا  یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے .. وہ اور کرم کرے گا  میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے  حق سے زیادہ دیتا ہے  اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے .. 12 کا نہیں  اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے  آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں  اپنی کمٹ...

Allah ki mohbat|Urdu Poetry

 میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں جستجو روز و شب  رب کا ہوجاؤں میں  موت بَر حق ہے انکار ممکن نہیں  موت آجائے تب  رب کا ہوجاؤں میں میرے حق میں دعا گو رہو دوستو آرزو ہے یہ اب رب کا ہوجاؤں میں  قلب بے چین پر آج ہی اوڑھ لوں فکرِ اُمی لقب رب کا ہوجاؤں میں  مجھ پہ امیدِ رحمت کا غلبہ رہے یا کہ خوفِ غضب رب کا ہوجاؤں میں  رابطے، گفتگو،  دل لگی، دوستی چھوڑ کر سب کا سب رب کا ہوجاؤں میں  ہدہد الہ آبادی

*مائیں ہی نسل سنوارتی ہیں*

*مائیں ہی نسل سنوارتی ہیں* (ایک قابل رشک واقعہ) ایک معلم قرآن انتہائی نصیحت آموز واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ایک بچہ میرے پاس آیا جو مدرسے میں داخلہ لینے کا شدید خواہشمند تھا۔ میں نے اس سے پوچھا: بچے! آپ کو قرآن کا کچھ حصہ زبانی یاد ہے؟ بچے نے کہا: جی۔ میں نے اس کا امتحان لیتے ہوئے کہا: پھر آپ مجھے تیسواں پارہ سنائیں۔  اس نے مجھے تیسواں پارہ زبانی سنا دیا۔  میں نے پوچھا: آپ کو سورۃ الملک بھی یاد ہے؟  اس نے مجھے سورۃ الملک بھی سنادی۔  مجھے بڑا تعجب ہوا کہ اس چھوٹے سے بچے نے کم سنی کے باوجود قرآن کریم کا کچھ حصہ حفظ کیا ہوا ہے۔  میں نے اس سے سورۃ النحل سنانے کو کہا تو اسے وہ بھی یاد تھی۔۔ جوں جوں وہ میرے سوالات کا جواب دے رہا تھا، میری حیرانی بڑھتی جا رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ اب اس سے بڑی سورتوں کے متعلق پوچھتے ہیں۔ میں نے کہا: آپ کو سورۃ البقرہ بھی یاد ہے؟ اس نے ”ہاں“ میں جواب دیا اور ساتھ ہیں کسی غلطی کے بغیر سورۃ البقرہ بھی زبانی سنا ڈالی۔ میں نے متعجب ہو کر پوچھا: بچے! لگتا ہے آپ نے پورا قرآن حفظ کر رکھا ہے؟ اس نے کہا: جی۔ یہ سنتے ہی فرط مسرت سے میری زبان س...

ا یسی ہی کسی چیز کے لیے دل غم سے پگھل جاتا ہے۔💔

 ا یسی ہی کسی چیز کے لیے دل غم سے پگھل جاتا ہے۔💔۔💔 اگر دل میں اسلام اور ایمان ہو۔ ۔ اگر نہیں تو لاکھوں کا مجمع ہو اور اجتماعی دُعا تب بھی کوئی مظلوم یاد نہیں آتا بس کافروں کیلئے دعائے کرو کہ وہ ہدایت پاکر مسلمانوں کو نہ مارے افسوس صد افسوس ہمارے دل میں کافروں کیلئے تو ہمدردی ہیکہ وہ جہنم میں نہ جائے لیکن ہمارے مظلوم مسلمان بھائیوں کا خون بہائے تو وہ ہمیں یاد ہی نہیں ہیں  گویا ھم گھونگے بھرے ہیں Please Share and Like it

Baba G ki batain

Image
 با جی کی باتیں ایک بہترین مرد کی نشانی یہ ہے کہ عورت اس پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر لے اور وہ اس کے بھروسے کی ہمیشہ لاج رکھے اور عورت کو کبھی یہ احساس نا ہونے دے کہ اس نے اپنی زندگی کی مہار کسی غلط آدمی کے ہاتھ میں تھمائی ہے جو اسے کھائی میں بھی دھکا دے سکتا ہے عورت کو مرد کی جانب سے ملنے والی عزت مضبوط بناتی ہے اور مرد کو عورت کی جانب سے ملنے والا اعتماد مظبوط بناتا ہے عورت کا مرد پر اعتماد یہ ہے کہ عورت مرد کے بارے میں بدگمانی سے بچے اس کی سختی اور نرمی کے پیچھے اپنے لئے ہمیشہ خیر خواہی ہی سمجھے مرد کا عورت کی عزت کرنا یہ ہے کہ سختی اور نرمی میں گالی گلوچ سے پرہیز کرے اور دوسروں کے سامنے اسے کبھی ذلیل نہ کرے اور اسے زمانے کے شر سے محفوظ رکھے۔۔۔! Baba G ki Batain.

Lucy Letby* Who is the 'serial killer nurse' who killed seven newborns in one year?

Image
 Who is the 'serial killer nurse' who killed seven newborns in one year Who is the 'serial killer nurse' who killed seven newborns in one year *لوسی لیٹبی* ایک سال میں سات نومولود بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والی ’سیریل کلر نرس‘ کون ہے؟ برطانیہ کی ایک نرس لوسی لیٹبی کو بچوں کی ’سیریل کلر‘ قرار دیتے ہوئے سات نومولود بچوں کے قتل اور چھ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ مانچسٹر کی عدالت میں بتایا گیا کہ لوسی نے جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان 17 بچوں کو نشانہ بنایا۔ لوسی پر 22 الزامات تھے جن میں سات نومولود بچوں کے قتل کا الزام بھی شامل تھا۔ لوسی کا پہلا نشانہ ایک ایسا بچہ تھا جو جون 2015 میں پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ اس کی پیدائش قبل از وقت آپریشن کے ذریعے 31 ہفتوں کی عمر میں ہوئی تھی اور اسے ہسپتال میں نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ یہ بچہ پیدائش کے بعد آٹھ جون کو مصنوعی آکسیجن کے بغیر سانس لے رہا تھا جب لوسی نے ایک دوسری نرس کی جگہ لینے کے ایک گھنٹے بعد ڈاکٹروں کو بلایا کہ بچے کی طعبیعت خراب ہو رہی ہے۔ تمام تر کوششوں ک...

اس صدی کی کمزور ترین نسل.The weakest generation of this century

Image
 *اس صدی کی کمزور ترین نسل. The weakest generation of this century وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی ہے اور اج 23،  24 سال اس کی عمر ہو چکی ہے۔۔ پوری دنیا میں یہ نسل انسانی تاریخ کی سب سے جسمانی طور پر کمزور لاغر اور ذہنی طور پر نفسیاتی مریض نسل سمجھی جاتی ہے۔۔۔ یہ جس دور میں بڑی ہوئی ہے وہ تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دور ہے۔۔۔ انفارمیشن ایج۔۔  یہ نسل بڑی ہوئی ہے ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے۔۔ اس کی دسترست میں انٹرنیٹ موبائل فون ٹیبلٹ ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا ہے۔ اس نسل کی تربیت بزرگوں نے نہیں سوشل میڈیا نے کی ہے۔۔  پوری دنیا میں اس نسل کا ایک ہی مسئلہ ہے۔۔ ان میں صبر کم ہے غصہ زیادہ، ان کی گردنوں میں خم آ گیا ہے جھک کر ہر وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے۔۔۔ ہر وقت سکرین کے اگے بیٹھ کر گھنٹوں کام کرنے کی وجہ سے ان کی انکھیں کمزور ہیں۔۔۔ سارا وقت بیٹھ کر ٹیکنالوجی سے کھیلنے کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت انتہائی نحیف اور ناتوان ہے۔۔ اور انسانی تاریخ میں یہ نسل سب سے زیادہ وقت لے رہی ہے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں۔۔  مغربی دنیا میں لاک...